تازه خبریں

علامہ محمد جمعہ اسدیؒ تعزیتی ریفرنس

علامہ محمد جمعہ اسدیؒ کی یاد میں موسیٰ کالج کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس، علماء و دینی شخصیات کی شرکت

علامہ محمد جمعہ اسدیؒ کی یاد میں موسیٰ کالج کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس، علماء و دینی شخصیات کی شرکت

کوئٹہ: مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد جمعہ اسدیؒ کی علمی، دینی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے موسیٰ کالج کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء کرام، دینی و علمی شخصیات، اساتذہ، طلبہ اور مرحوم کے عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

تعزیتی ریفرنس میں آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر، شیخ اسحق نجفی، شیعہ علماء کونسل کے سابق صوبائی صدر مولانا اکبر زاہدی، جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں سمیت علماء و شخصیاتِ اہل سنت و تشیع، دینی، علمی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مقررین نے مرحوم علامہ محمد جمعہ اسدیؒ کی علمی و اخلاقی شخصیت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دین، مکتب اور ملت کی خدمت کے لیے ان کی گرانقدر، مخلصانہ اور طویل علمی، دینی، تبلیغی اور سماجی خدمات کو یاد کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ علامہ محمد جمعہ اسدیؒ نے اپنی زندگی دین کی تعلیم و تبلیغ، علمی و اخلاقی تربیت اور ملت کی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی وفات علمی و دینی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے جس کا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا۔

تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ محمد جمعہ اسدیؒ کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام پسماندگان و لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔