تازه خبریں

آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بیان

احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ تشویشناک ہے، شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان

احتجاجی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ تشویشناک؟ شفاف تحقیقات کی جائیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی۔
احتجاج بنیادی حق ہے ، شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار، ملت اسلامیہ 40 روزہ سوگ میں ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان۔

اسلام آباد 02 مارچ 2026 ( جعفریہ پریس پاکستان ) قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے احتجاجی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اطلاعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جامع اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ احتجاج کے دوران درجنوں شہادتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج بنیادی حق ہے جس سے محروم نہیں کیا جاسکتا، ملت اسلامیہ 40 روزہ سوگ میں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں، ردعمل اور درجنوں شہادتوں پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کیا۔ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی ایران سمیت چیدہ چیدہ شخصیات کو جس ننگی جارحیت کے ساتھ مذاکرات کی آڑ میں نشانہ بنایا گیا اس عمل نے پوری ملت اسلامیہ کو سوگوار و عزادار کرنے کے ساتھ شدید اشتعال پیدا کیا ہے جس کا اظہار پاکستان میں عوام کی جانب سے کیا گیا۔ انہوں نے احتجاج کے دوران درجنوں افراد کی شہادتوں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جامع، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ صورتحال میں پوری امت مسلمہ نہ صرف سوگ کی کیفیت میں ہے بلکہ یہ وقت بے جا سوالات، خیالات اور اختلافات کا نہیں بلکہ باہمی اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کا ہے کیونکہ رہبر انقلاب نے ایک طرف ہمیشہ ظالم کو جرات مندانہ انداز میں للکارا تو دوسری جانب اتحادِ امہ اور حقوقِ انسانیت کا علم بھی بلند کئے رکھا، اسی انداز میں ہمیں اس مشن کو آگے بڑھانا ہوگا۔