تازه خبریں

آیت اللہ سید علی خامنہ ای مشرقی آذربائیجان کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے

بحری بیڑے سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہیں جو اسے سمندر میں غرق کرسکتے ہیں: رہبر انقلاب اسلامی

امریکہ اسلامی جمہوریہ کو ختم نہیں کر سکا اور آئندہ بھی نہیں کر سکے گا: آیت اللہ سید علی خامنہ ای

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر مختلف طبقات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی فوجی طاقت کے دعوے حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے صدر مسلسل اپنی فوج کو دنیا کی مضبوط ترین فوج قرار دیتے ہیں، لیکن دنیا کی سب سے مضبوط فوج بھی ایسا تھپڑ کھا سکتی ہے کہ دوبارہ کھڑی نہ ہو سکے۔ انہوں نے امریکی بحری بیڑوں کی ایران کی طرف روانگی کے دعوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا کہ بحری بیڑا یقیناً ایک خطرناک چیز ہے، مگر اس سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اس جہاز کو سمندر کی تہہ میں غرق کر سکتا ہے۔

رہبر معظم انقلاب نے امریکی صدر کے اس بیان کا ذکر کیا جس میں اعتراف کیا گیا کہ گزشتہ سینتالیس برس سے امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو ختم نہیں کر سکا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم اعتراف ہے اور آئندہ بھی امریکہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوگا۔

خطاب کے دوسرے حصے میں انہوں نے حالیہ جنوری کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو خون ناحق بہایا گیا، قوم اس پر غمزدہ ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ جو لوگ دھوکے میں آکر ہنگاموں میں شامل ہوئے وہ بھی ہمارے اپنے ہیں۔ بعض افراد نے بعد میں پشیمانی ظاہر کی اور معافی طلب کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہنگاموں کے سرکردہ عناصر اور وہ افراد جنہوں نے دشمن سے مالی یا عسکری مدد حاصل کی، ان کے علاوہ باقی سب کو قوم کا حصہ سمجھا جانا چاہیے۔ چاہے وہ امن کے محافظ ہوں یا وقتی طور پر ہنگامہ کرنے والوں کے ساتھ چلنے والے افراد، سب ہمارے فرزند ہیں اور ان کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کی جانی چاہیے۔