عالم تشیع کے عظیم مرجع تقلید اور فقیہ آیت اللہ العظمی شبیری زنجانی کی پاک روح خالق حقیقی سے جا ملی۔ ان کی رحلت کی خبر انکے دفتر نے ایک رسمی پیغام جاری کرکے دی۔
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلَائِكَةُ طَيِّبِينَ ۙيَقُولُونَ سَلَامٌ عَلَيْكُمُ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ
اہل بیتِ عصمت و طہارت (علیہم السلام) کے فقیہ اور عالم تشیع کے عالی قدر مرجع، آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی (قدس اللہ سرہ الشریف) کی پاک روح خالق حقیقی سے جا ملی۔
مرجع عالی قدر کی بابرکت عمر اور پرافتخار زندگی، گہری فکر، مسلسل علمی مجاہدت، اور اصیل فقاہت کے تحفظ و ارتقا، معارفِ اسلام کی نشر و اشاعت، تشیع کی اساس کی پاسداری، اور عوام کے لیے خیرخواہی و ہمدردی کی مخلصانہ کوششوں سے سرشار تھی۔
اس جانگداز صدمے پر صاحب الامر حضرت بقیۃ اللہ الاعظم (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی خدمت میں، حوزہ ہائے علمیہ، ایران کی شریف قوم، اور دنیا بھر میں مرجعیت کے عقیدت مندوں کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اطلاع دی جاتی ہے کہ ان کے پاک پیکر کی تشییع و تدفین کی رسومات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
دفتر آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی (قدس اللہ سرہ الشریف)