تازه خبریں

راولپنڈی: عزاداریِ امام حسینؑ کو محدود کرنے کی کسی سازش کی اجازت نہیں دیں گے، علامہ عارف حسین واحدی

راولپنڈی: عزاداریِ امام حسینؑ کو محدود کرنے کی کسی سازش کی اجازت نہیں دیں گے، علامہ عارف حسین واحدی

راولپنڈی: عزاداریِ امام حسینؑ کو محدود کرنے کی کسی سازش کی اجازت نہیں دیں گے، علامہ عارف حسین واحدی

عزاداری کسی مسلک،مذھب کے خلاف نہیں بلکہ یزیدی کریہہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لئے ھے-عارف واحدی

چاردیواری کے اندر مجالس پر ایف آئی آر یا فورتھ شیڈول میں ڈالنے کے دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ھیں-شیعہ علما کونسل پاکستان

راولپنڈی: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے راولپنڈی کے تاریخی مرکزی جلوسِ علم و ذوالجناح میں فوارہ چوک کے مقام پر ایک وفد کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف ماتمی انجمنوں، عزاداروں، علمائے کرام، مذہبی و سماجی شخصیات، جلوس کے بانیان، ڈویژنل و ضلعی امن کمیٹی کے اراکین اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں۔ علامہ واحدی نے جلوس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور راولپنڈی شاہین فورس کے ذمہ داران و رضاکاروں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے عزاداروں کی خدمت، نظم و ضبط اور امن و امان کے قیام کے لیے شاہین فورس کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

علامہ عارف حسین واحدی نے علم، ذوالجناح اور تعزیے کی زیارت بھی کی۔ بعد ازاں اظہار خیال کرتے ھوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ عزاداریِ امام حسین علیہ السلام اہلِ بیتؑ سے محبت، دینی شعائر اور آئینی و مذہبی حقوق کا مظہر ہے۔ عزاداری کو محدود کرنے حتی چہار دیواری کے اندر مجالس پر قدغن لگانا آئین پاکستان کی خلاف ورزی اور سازش ھے جس کی شدید مذمت کرتے ھیں اور اسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔جو قوتیں ذکرِ حسینؑ کو روکنے کی کوشش کریں گی، وہ درحقیقت یزیدی سوچ کی نمائندہ ہوں گی۔

علامہ واحدی نے عزاداروں سے اپیل کی کہ وہ مکمل صبر، نظم و ضبط، اتحاد اور سکون کے ساتھ اپنی عزاداری جاری رکھیں اور قانون و ضابطے کی پابندی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں شیعہ علماء کونسل پاکستان عزاداروں کے آئینی، قانونی اور مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر وقت میدانِ عمل میں موجود ہے اور عزاداری کے خلاف کسی بھی قسم کی سازش یا پابندی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا-