تازه خبریں

کشمیرکاانضمام بے بنیاد، عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان

غزہ پر اسرائلی قبضے کا اعلان قابل قبول نہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان

غزہ پر اسرائیلی قبضے کا ناپاک منصوبہ بین الاقوامی برادری کے منہ پر زوردار طمانچہ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی
غزہ کی صورتحال کے بعد بین الاقوامی برادری کو ”مہذب دنیا“ کہنا تہذیب کی توہین، مذمت کافی نہیں، ایٹمی و اسلامی جمہوری پاکستان مظلوموں کی حمایت کےلئے عملی طور پر آگے بڑھے، قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد09 اگست2025ء( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے غز ہ پر اسرائیلی ناپاک منصوبے کو مہذب دنیا کے منہ پر زور دار طمانچے سے تشبیہ دیدی،غزہ کی حالیہ صورتحال کے بعد اس بین الاقوامی برادری کو ”مہذب دنیا“ کہنا تہذیب کی توہین ہے ، پاکستان کی جانب سے اب فقط مذمت کافی نہیں، ایٹمی و اسلامی جمہوری ریاست اپنا اثرو رسوخ سیاسی و سفارتکاری کے ذریعے مظلوموں کی عملی مدد و تعاون میں آگے بڑھے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ پر قبضے کے ناپاک اسرائیلی منصوبے کے سرکاری اعلان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے غزہ کی نا گفتہ بہ صورتحال، قحط، تباہی و بربادی اور بین الاقوامی بے حسی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ اب اس بین الاقوامی برادری کو ”مہذب دنیا“کا لفظ کہنے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ اسی نا م نہاد مہذب دنیا کے سبب صورتحال اس نہج پر آپہنچی وہ ظلم و ستم غزہ و فلسطین کے عوا م پر ہوا جو حالیہ تاریخ میں شائد اس سے قبل نہ ہوا کہ جسے کبھی بھلایا نہ جاسکے گاکیونکہ ایسے مظالم کی مثال حالیہ دنیا کی تاریخ میں شائد ڈھونڈے سے ملے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اب دنیا کی طرف اور پاکستان کی جانب سے بھی فقط لفظی مذمت کے بیانات آرہے ہیں جو ناکافی اور اس ظلم کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہیں۔ انہوںنے زور دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی اسلامی جمہوری ریاست ہے جس پر اس سے کہیں زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ پاکستان کی اساس و بنیاد مسئلہ فلسطین کے ساتھ جڑا ہے ، پاکستان کو اب بھرپور انداز میں اپنا بین الاقوامی اثرو رسوخ ، سیاسی و سفارتکاری کے ذریعے مظلوم فلسطینی عوام کی عملی مدد و تعاون کےلئے آگے بڑھنا ہوگا۔