تمام احباب و کارکنان کو متوجہ کیا جاتا ہے کہ ملک بھر میں حالیہ طوفانی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے خوفناک سیلاب کے سبب سینکڑوں افراد جاں بحق ، ہزاروں لوگ بے گھر اور لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی پر کاشت شدہ فصلیں تباہ ہو چکی ہیں۔
تباہ حال عوام آپ کے بھر پور تعاون اور امداد کے منتظر ہیں۔
لهذا
ملی و قومی جوش و جذبے کے تحت جہاں اور جیسے بھی ممکن ہو دل کھول کر سیلاب زدگان سے تعاون کریں۔ مشکل کی اس گھڑی اور کربناک صورتحال میں متاثرین کے ساتھ
کھڑے ہوں۔
مركزى سيكرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی
شيعه علماء کونسل پاکستان