تازه خبریں

اسلامی تحریک گلگت بلتستان قوم و ملک کی ترقی میں کردار ادا کرتی رہیگی

اسلامی تحریک گلگت بلتستان قوم و ملک کی ترقی میں کردار ادا کرتی رہیگی

اسلامی تحریک کے رہنماؤں کے اعزاز میں اہم تنظیمی نشست

جعفریہ پریس: اسلامی تحریک سندھ کے صوبائی راہنما حجۃ الاسلام جناب علامہ شیخ غلام محمد کراروی اور کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری علامہ سجاد حاتمی کے اعزاز میں ایک اہم تنظیمی نشست منعقد ہوئی۔ یہ نشست جناب حاجی محمد الیاس صاحب کی میزبانی میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف تنظیمی و علاقائی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری جناب حاجی محمد یوسف آخوندزادہ، صوبائی سیکریٹری مالیات جناب حاجی محمد الیاس، کوآرڈینیٹر ٹو چیف منسٹر گلگت بلتستان جناب سید حسن سبزواری، اسلامی تحریک بلتستان کے راہنما حجۃ الاسلام جناب شیخ شبیر صابری، سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک بلتستان ڈویژن جناب حاجی محمد موسیٰ سدپارہ، اسلامی تحریک ضلع روندو کے سیکریٹری جنرل جناب سید مبشر کاظمی، اور اسلامی تحریک تحصیل سٹی سکردو کے سینئر نائب صدر جناب کاچو محمد علی خان شریک تھے۔

نشست میں علاقے کی تعمیر و ترقی میں جماعت کے کردار، تنظیمی فعالیت، اور موجودہ مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکائے مجلس نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی تحریک پاکستان ہر سطح پر ملت کے مسائل کے حل اور ملکی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

آخر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی صحت و سلامتی، دین اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی استحکام و سلامتی کے لیے دعا کی گئی، جس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام پذیر ہوئی۔