زائرین کے مسائل اور زمینی راستے کی بندش پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اہم اجلاس اسلام آباد میں جاری
اسلام آباد (جعفریہ پریس)
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی صدارت میں جاری ہے۔ اجلاس میں ملک بھر سے مرکزی مجلسِ عاملہ کے اراکین براہ راست اور ویڈیو لنک پر شریک ہیں
اجلاس میں زائرین کو درپیش بڑھتے ہوئے مسائل، خصوصاً ایران، عراق اور اربعین امام حسین پر جانے والے زائرین کے لیے زمینی راستوں کی بندش اور حکومتی پالیسیوں پر تفصیلی غور و خوض کیا جا رہا ہے۔