تازه خبریں

پاکستان میں جشنِ مولودِ کعبہ، حضرت علیؑ کی ولادت پر میلاد کی محفل

جشنِ مولودِ کعبہؑ: حضرت علیؑ کی ولادت پر پاکستان بھر میں محافل

جشنِ مولودِ کعبہ حضرت امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالبؑ کی ولادت باسعادت کے موقع پر دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ میلاد اور محافل کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں میں مساجد، امام بارگاہوں، درگاہوں اور خانقاہوں کو چراغاں کیا گیا جبکہ خصوصی محافلِ میلاد اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔

علماء و ذاکرین نے حضرت علیؑ کی حیاتِ طیبہ، عدل و شجاعت، تقویٰ، علم اور اسلامی معاشرے کے لیے ان کی بے مثال خدمات پر روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امیرالمؤمنینؑ کی شخصیت پوری انسانیت کے لیے عدل، حق اور انصاف کا کامل نمونہ ہے اور آج کے دور میں ان کی تعلیمات پر عمل وقت کی اہم ضرورت ہے۔

محافل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، اتحادِ امت اور عالمِ اسلام کے امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔