تازه خبریں

ناگہانی آفت نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ،حکومت امدادی سرگرمیاں تیز کرے قائد ملت جعفریہ

ناگہانی آفت نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ،حکومت امدادی سرگرمیاں تیز کرے قائد ملت جعفریہ

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقو ی کاخیبر پختونخوا میں سیلابی ریلوں سے تباہی پر200سے زائد افراد جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار
ناگہانی آفت نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ،حکومت امدادی سرگرمیاں تیز کرے
خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جان بحق شہریوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کی جان و مال کے نقصان کے ازالہ کیلئے ہنگامی طور پر اقدامات کرے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا دائرہ کار بڑھایا جائے
وادی نیلم میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں
باجوڑ میں امدادی ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے پائلٹس سمیت عملے کے 5 افراد کی شہادت پر رنج کا اظہار