تازه خبریں

پنجاب میں سیلاب متاثرین میں گرم بستروں کی تقسیم، شیعہ علماء کونسل

قائد ملت جعفریہ کی ہدایت پر پنجاب میں سیلاب متاثرین میں 4 ہزار سے زائد گرم بستروں کی تقسیم

پنجاب : قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب کی ہدایت پر اور مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان جناب ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی صاحب اور الزہراء اکیڈمی کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے گرم بستروں کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے ملتان جلال پور پیرا والا اور گردو نواح کے علاقوں میں 4 ہزار سے زائد متاثرین سیلاب میں گرم بستر تقسیم کئے گئے اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان جناب سید مصور حسین نقوی صاحب ،جناب علامہ غضنفر علی حیدری صاحب صدر شیعہ علماء کونسل ضلع ملتان ،جناب محمد تقی گردیزی صاحب جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل ضلع ملتان اور جناب اظہر حسین بلوچ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے