راولپنڈی : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ الصلواہ و سلام کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر قائد محترم کو ہدیہ تہنیت و تبریک کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات، پاراچنار میں امدادی سرگرمیوں، تنظیمی صورتحال اور قومی و بین الاقوامی ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا اور قائد محترم نے مستقبل کے اقدامات کے حوالے سے رہنمائی فرمائی۔ ملاقات میں زائرین کے مسئلے پر اقدامات اور پنجاب میں عزاداری کے مسائل سمیت مختلف مسائل کے حل کے لیے قائد محترم نے مذید اقدامات کو بڑھانے کی بھی ہدایت فرمائی۔