تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف من گھڑت خبروں کی مذمت

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی میڈیا چینلز کی من گھڑت خبروں کی مذمت

راولپنڈی/ اسلام آباد6جنوری 2026ء (جعفریہ پریس پاکستان ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بعض میڈیا چینلز پر رہبرمعظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کے متعلق من گھڑت، بیہودہ اور ناقابل تصور خبروں کے نشر ہونے کی شدیدمذمت کی ہے۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ عالمی شخصیت رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سیدعلی خامنہ ای مدظلہ العالی کے ملک چھوڑنے کے متعلق غیر مصدقہ اور من گھڑت خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں عالم اسلام کو زچ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس سے امت مسلمہ کے دلوں کو ٹھیس پہنچی ہے جس کے اثرات کا اندازہ خبر گھڑنے والوں کو ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی میڈیا اِس وقت عالم اسلام کے خلاف بے بنیاد اور بیہودہ پراپیگنڈہ کر رہا ہے۔ ایسی خبروں کو بلاتصدیق نشر کرنا وطن عزیز پاکستان جو عالم اسلام میں معتبر اور نمایاں مقام رکھتا ہے کے وقار کو متاثر کرتا ہے۔