قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی استاد شاہد حسین قریشی کے انتقال پر تعزیت
میرپور ماتھیلو: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے سندھ کے معروف نوحہ خواں استاد شاہد حسین قریشی کے انتقال پر ان کے فرزند سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے مرحوم استاد شاہد حسین قریشی کے لیے بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی، جبکہ مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
نوحہ خواں کی نمازہ جنازہ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی کی اقتداء میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں سوگواران نے شرکت کی