اسلامی تحریک اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے رہنماوں کا سرزمین علماء وشعرا کواردوکا دورہ
آج اسلامی تحریک بلتستان ڈویژن کے صدر حجة الاسلام علامہ شیخ فدا حسن عبادی ،علامہ شیخ رضا بہشتی صدر ضلع سکردو،جناب کاچو محمد علی خان جنرل سیکریٹری بلتستان ڈویژن اوررہنما اسلامی تحریک محمد شبیر حافظی نے کواردو کے معزز سرکردہ جناب بابو فدا صاحب کی پر خلوص دعوت پر کواردو کا دورہ کیا۔ اور انہی کے دولت کدے میں کواردو کے تقریبا تمام علماے کرام زاکرین عظام اور عمائدین سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔ملکی ،علاقائی صورت پر تبادلہ خیال ہوے۔۔ اور قائدمحترم کی جانب سے متاثرین سیلاب کے گزشتہ سال مکمل ہونے والے مکانات مشاہدہ کیے۔۔۔اس پر برکت محفل میں کراچی سے تشریف لاے نامور عالم دین قبلہ علامہ شیخ محمد علی بلتستانی نے خصوصی طور سیاسی صورت حال پر گفتگو فرمائی۔۔۔۔۔اور جماعت کے سکردو دفتر دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔۔۔جامعہ طوسی کے علماء کرام پہلے سے ہی جماعت کے رہنماوں کو جامعہ کے دورے کی دعوت دے چکے ہیں۔۔انشاء اللہ اگلا پروگرام جامعہ طوسی میں ہونگے۔خدا وند متعال علماے کرام کو اپنی حفظ وامان میں رکھیں۔آمین