پاراچنار()اسلامی تحریک پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کے نائب صدر آخونزادہ مظفر علی کی علامہ فدا حسین مظاہری اور دھرنا لیڈر آغا مزمل حسین کے ساتھ پاراچنار میں ملاقات۔صوبائی جنرل سیکرٹری نے علامہ فداحسین مظاہری کاوفد کا شاندار استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیااور مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں خطاب بھی کیا۔خطاب میں انھوں نے شہدائے پاراچنار کی عظیم قربانی پر انکو خراج تحسین پیش کی اور زخمیوں کی ہمت پر داد دی اور انکی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ اس کے بعد وفد نے دھرنا کور کمیٹی سے ملاقات کی۔دھرنا لیڈر آغا مزمل حسین نے صوبائی جنرل سیکرٹری کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا نے پاراچنار کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پشاور میں جو دھرنا دیا اور ہماری آواز پوری دنیا میں پہنچائی، وہ ہم کبھی بھول نہیں سکتے۔ آغا مزمل کا کہنا تھا کہ صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی اور صوبائی جنرل سیکرٹری آخونزادہ مظفر علی کے خصوصی مشکور ہیں جنھوں نے پاراچنار میں ملت پاراچنار کو زمینہ فراہم کیا اور ہمارے مطالبوں کی منظوری تک علامتی دھرنوں کا اعلان کیا،ان اقدام پر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا اور مومنین پشاور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بعدازاں صوبائی جنرل سیکرٹری نے پشاور میں 4 روزہ علامتی دھرنوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پشاور پریس کلب کے سامنے دھرنوں میں سیاسی ، فلاحی اور دیگر مذہبی جماعتوں کے شامل ہونے سے حکومت پر پریشر بڑھا جس کا تمام کریڈٹ ہمارے سیاسی سیل کے ممبر آخونزادہ اقتدار علی مظہر کو جاتا ہے جنھوں نے اپنی محنت اور کوششوں سے سیاسی جماعتوں کو اس دھرنے میں شامل کر وایا اور آپکی آواز پورے ملک تک پہنچانے کے لئے ایک اہم کردار ادا کیا۔ اور وہ عناصر جو ہماری دھرنوں کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے تھے انکی ناپاک سازشوں کو پوری ملت نے ٹھکرا دیا اور زندہ دل قوم ہونے کا ثبوت بھی دیا۔