سکردو(پ۔ر) گلگت بلتستان اسمبلی میں اسلامی تحریک پاکستان کی خاتون ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال سکردو کا تفصیلی دورہ کیا اور اور وہاں پر جاری اپنی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر تمام لیڈی ڈاکٹرز صاحبان اور سائیٹ انجینئر سمیت ٹھیکہ دار بھی موجود تھے۔ محترمہ ریحانہ عبادی نے اس موقع پر کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بلتستان کا سب سے بڑا مرکز صحت ہونے کے باوجود اس پر جو توجہ ہونی چاہیے تھی ۔ وہ توجہ اس ادارے کو نہ مل سکی۔ لیکن ہم کسی نہ کسی شکل میں اس اہم قومی ادارے کے مسائل کی حل کے لیے جد وجہد جاری رکھیں گے۔ اس سلسلے میں ہم نے اپنی پہلی ترقیاتی پروگرام میں اس کو اولین ترجیح دی ۔ اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلامی تحریک پاکستان غریب عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کو حل کرنا فرض اولین سمجھتی ہے ۔خصوصا شعبہ صحت اوردور دراز سے آئے ہوئے غریب لوگوں کی ہسپتال میں مشکلات کے حل کے لیے ہمیشہ کوششیں جاری رہی گی۔ہم باقی ممبران اسمبلی کو بھی اس سلسلے میں متوجہ کرتے رہینگے۔ دورے کے اختتام پر تمام لیڈی ڈاکٹرز اور متعلقہ ذمہ داران سمیت سینکڑوں مریضوں نے اسلامی تحریک اور خاتون ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی صاحبہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کو دعائیں دی۔ ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے کہا کہ یہ سب قائد محترم اور قومی پلیٹ فارم کی مرہون منت ہے ۔ ہم سب جماعت اور قیادت کے شکر گزار ہیں ۔