تازه خبریں

ایٹمی معاہدےکو برقرار رکھنے کے لیے یورپی یونین کی حمایت ناکافی ہے:ایرانی وزیرخارجہ

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی ایٹمی معاہدےکو برقرار رکھنے کے لیے یورپی یونین کی حمایت ناکافی ہے۔
برسلز میں یورپی یونین کے توانائی کے شعبے کے سربراہ “میگوئل اریاس کانتے” کے ساتھ ملاقات کے بعد ایرانی وزیرخارجہ نےکہا کہ دوہزار پندرہ میں طے پانے والے معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیےصرف یورپی یونین کی حمایت کافی دکھائی نہیں دیتی ۔ یورپی یونین کا کہنا ہےکہ وہ اس معاہدےکو پورا تحفظ دینے پر کار بند رہے گی اور کسی نئے سمجھوتے پر مذاکرات نہیں شروع کیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مہینے کی آٹھ تاریخ کو یورپی رہنماؤں کی اپیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔