جنرل قمرجاوید باجوہ نئےآرمی چیف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
نئے تعینات ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمودحیات کے اعزاز میں باضابطہ تقریب کل جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ہو گی ۔ آئی ایس پی آرکےمطابق جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز آمد پر تینوں مسلح افواج پر مشتمل دستہ انہیں گارڈ آف آنر پیش کرے گا ۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے اعلی افسر شرکت کریں گے۔ پاک فوج میں کمان تبدیلی کی تقریب منگل کوجنرل ہیڈ کوارٹرزراولپنڈی میں منعقدہوگی۔جنرل قمرجاوید باجوہ نئےآرمی چیف کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔جنرل قمرجاوید باجوہ پاک فوج میں متعدداعلیٰ عہدوں پر فائزرہنے سمیت ٹین کور کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں