احمد پور سیال،نیشنل ایکشن پلان کی تکمیل کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پوری قوم کی امیدیں وابستہ،ہیں، ،ہم ملک میں امن و امان اور اتحاد کے داعی ہیں اسکا عملی مظاہرہ یوم پاکستان کے موقع پر 28مذہبی جماعتوں کو لاہور میں ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے کردیا ہے ملک میں سیاسی و فوجی تبدیلیوں کے باوجود عام آدمی کے مسائل حل نہیں ہو سکے کیونکہ جس معاشرے میں عدل و انصاف کی بالادستی نہ ہوتو عوام میں بیقراری و بے چینی پھیل جاتی ہے ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جامعتہ القائم سیوا سادات میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر جزوی عمل درآمد کے باعث جھنگ کے ضمنی الیکشن میں کالعدم تنظیم کی کامیابی لمحہ فکریہ ہے انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اپنے مسائل پارلیمنٹ میں حل کرنے کی بجائے سڑکوں پر حل کرنے میں لگی ہوئی ہیں پاناما لیکس کا کیس اب سپریم کورٹ میں ہے جو بھی فیصلہ ہو تمام جماعتوں کو اسکا احترام کرنا چاہئے انھوں نے کہا کہ کشمیری عوام آذاد ی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے اور اس ایشو پر عالمی برادری اور خاص طور پر اسلامی ممالک کو اپنا ہم نوا بنا کر مسئلہ کشمیر کو حلکرنا چاہئے