تازه خبریں

دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے تمام شعبہ جات کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا.

دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے تمام شعبہ جات کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا.
( رپورٹ دفتر قم ) دفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی کابینہ کے تمام شعبہ جات کا مشترکہ اجلاس بروز ہفتہ بتاریخ یکم اپریل زیر صدارت نمائندہ قائد ملت جعفریہ برائے قم جناب سید اظہر حسین زیدی منعقد ہوا. اس اجلاس کے مہمان خصوصی دفتر مشہد مقدس کی مجلس نظارت کے دبیر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید عقیل حیدر زیدی تھے. اجلاس کی میزبانی مسئول دفتر قم جناب حجۃ الاسلام سید مسرت اقبال زیدی نے کی. اجلاس کے آغاز میں پاراچنار کے دہشتگردانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور شہداء پاراچنار کی مغفرت و علو درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی. مسئول دفتری امور جناب مہر لیاقت سیال نے شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے سندھ کی تاریخ کا تاریخی اجتماع اور چہلم شہداء منعقد کرنے پر کابینہ صوبہ سندھ کی محنتوں اور کاوشوں کا سراہا اور اسے تاریخی اہمیت کا حامل اجتماع قرار دیا. اس اجلاس میں آئندہ کے تنظیمی پروگراموں کو مرتب کیا گیا اور ملکی، علاقائی اور عالمی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شعبہ زائرین کے معاون جناب سید ناصر عباس نقوی نے اپنی علالت کے باوجود اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر، اجلاس میں شرکت کی اور اپنے مفید مشوروں سے کابینہ کا آگاہ کیا.