تازه خبریں

سا نحہ سہون شریف کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی ریلیاں اور تعزیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے

سا نحہ سہون شریف کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی ریلیاں اور تعزیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے کراچی میں 2بجے دن  19 فروری بروز اتوار مرکزی احتجاجی ریلی خراسان سے امام بارگاہ علی رضا تک نکالی جائے گی
گز شتہ ایک ہفتے میں ان دھماکوں نے ملک میں خوف و ہراس کی فضاء پیدا کر دی ہے اور حکومت کی طرف سے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی کراچی آپر یشن کو وسیع کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف پورے سندھ میں کر یک ڈاون کیا جائے اور اس آپر یشن کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے
سانحہ سہون شر یف سندھ کی تاریخ کا بد ترین سانحہ ہے جس میں سوں سے زائد قیمتی جانوں کا ضائع صرف ناقص سیکورٹی کی بناء پر ہوا

(علامہ ناظر عباس تقوی)

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے مملکت خداداد پا کستان کو دہشت گردوں نے یر غمال بنا رکھا ہے اور سیکورٹی فورسز کے ادارے مکمل بے بس اور ناکام نظر آتے ہیں پا کستانی عوام اپنے جان ومال کے تحفظ کے لئے پر یشان ہیں گز شتہ ایک ہفتے میں ان دھماکوں نے ملک میں خوف و ہراس کی فضاء پیدا کر دی ہے اور حکومت کی طرف سے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے کوئی حکمت عملی نظر نہیں آرہی حکومت کی طرف سے بلا جواز مزارات و شاپنگ سینٹرز کو بند کرنا انتہائی احمقناء اقدام ہے حکومت کو چائیے کہ سنجیدگی سے اقدامات کرتے ہوئے کراچی آپر یشن کو وسیع کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف پورے سندھ میں کر یک ڈاون کیا جائے اور اس آپر یشن کو منتقی انجام تک پہنچایا جائے سانحہ سہون شر یف سندھ کی تاریخ کا بد ترین سانحہ ہے جس میں سوں سے زائد قیمتی جانوں کا ضائع صرف ناقص سیکورٹی کی بناء پر ہوا لہذا پاکستان بھر کہ مزارات کی سیکورٹی کو فُل بروف بنایا جائے اور لال شہباز قلندر کے مزار سمیت سندھ کہ دیگر مزارات کی سیکورٹی رینجرز کے حوالے کی جائے آج بروز اتوار شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے سا نحہ سہون شریف کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی ریلیاں اور تعزیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں گے کراچی میں 2بجے دن مرکزی احتجاجی ریلی خراسان سے امام بارگاہ علی رضا تک نکالی جائے گی جس میں شیعہ علماء کو نسل کے رہنماوں کے علاوہ دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے اکابرین بھی شرکت کریں گے