تازه خبریں

شیعہ علما کونسل شعبہ خواتین کی جانب سے یوم خواتین کا انقعاد قائد ملت جعفریہ کی شرکت و خطاب

جعفریہ پریس- کراچی شیعہ علما کونسل پاکستان سندھ شعبہ خواتین کی جانب سے جناب فاطمہ زہرا س کی ولادت کے موقع پر یوم خواتین کا انقعاد کیا گیا ، جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا – شیعہ علما کونسل شعبہ خواتین کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں مختلف عنوان پر ٹیبلوز پیش کے گئے-
پروگرام کے دوسرے سیشن میں جب قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت الله علامہ سید ساجد علی نقوی پہنچے تو بڑی تعداد میں خواتین نے اپنے محبوب قائد کا پرتپاک استقبال کیا- اس موقع پر قائد ملت جعفریہ نے اپنے خطاب میں پاکستان کی تازہ صورتحال اور یمن کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا اورخطاب کے آخر میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا – قائد محترم نے تفصیل سے ہر سوال کا جواب دیا- یوم خواتین پروگرام میں شیعہ علما کونسل پاکستان  کے مرکزی رہنما علامہ شیخ شبیر حسن میثمی ، صوبائی صدر علامہ باقر نجفی ،علامہ شہنشاہ حسین نقوی ، سیکرٹری جنرل  شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ ناظر عبّاس تقوی ، کراچی ڈویژنل صدرعلامہ جعفر سبحانی اور علامہ فیاض مطہری بھی موجود تھے-