مظفر گڑھ : مرکزی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی صاحب کا تحصیل علی پور کا دورہ
مرکزی رہنما شیعہ علما کونسل پاکستان ڈاکٹر علامہ الشیخ شبیرحسن میثمی صاحب کا تحصیل علی پور گھلواں پہنچنے پر ان کا چندربھان نالہ پر جے۔ایس۔او، جعفریہ یوتھ اور شیعہ علماء کونسل کے کارکنان نے مولانا امداد علی گھلو صاحب اور خضر عباس کاظمی صاحب کی قیادت میں استقبال کیا۔ جندے والا میں مشہور سماجی اور سیاسی کارکن ملک سجاد حسین گھلو صاحب کے مرحوم بھائی ملک امداد حسین گھلو اور ملک زوار علی گھلو صاحب کے والد ملک بہار علی گھلو مرحوم کی فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کروائی.



