تازه خبریں

عراقی فورسز کا الخالدیہ کو داعش سے چھڑانے کیلئے بڑا آپریشن

عراقی فورسز نے صوبہ انبار کے اہم شہر الخالدیہ کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے بڑا آپریشن شروع کردیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق دار الحکومت بغداد سے 80کلومیٹر کی دوری پر واقع مغربی صوبہ انبار کا شہر خالدیہ داعش کے جنگجوؤں کے زیر قبضہ اس علاقے پر حملے میں امریکی اتحادی فورسز کی فضائیہ بھی مقامی دستوں کو مدد فراہم کر رہی ہے۔
اس شہر کو داعش کے خلاف جاری لڑائی میں اسٹریٹیجک حوالے سے اہم قرار دیا جاتا ہے، یہ شہر دریائے فرات اور حبانیہ جھیل کے درمیان واقع ہے جس کے باعث اسے جزیرے کا نام بھی دیا جاتا ہے۔