عزاداری کواس کی اصل روح کے ساتھ منائیں جعفریہ پریس کے خصوصی نماءندے سے بات کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسلپاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ
ایام محرم الحرام قربانی و شہادتوں کا مہینہ ہے تمام عاشقان اہلیبیت ؑ خواہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتے ہوں
کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں سید الشہداء کا غم مناتے ہیں ہدف ایک ہی ہے طریقہ کار مختلف ہیں
1438ہجری کا محرم آچکا ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی ہدایت کے مطابق ہم اس سال کو عزاداری امامؑ
کا سال قراردیتے ہیں قائد ملت جعفریہ کی تین نکاتی پالیسی پر لبیک کہتے ہیں خدا پاکستان کی حفاظت کرے۔