اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی کی قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات اہم قومی و تنظیمی امور پر گفتگو ہوئی۔علامہ شبیر حسن میثمی نے متحدہ مجلس عمل پاکستان کے مالیاتی اجلاس میں بھی شرکت کی۔قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر علامہ شبیر حسن میثمی نے 13مئی مینار پاکستان پر منعقد ہونے والے متحدہ مجلس عمل کے عوامی اجتماعات کا جائزہ کے لئے لاہور میں اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر علامہ سبطین سبزواری سے ملاقات کی مختلف تنظیمی امور پر گفتگو ہوئی۔علامہ شبیر حسن میثمی سے مرکزی سیکریٹری جنرل متحدہ مجلس عمل رہنما جماعت اسلامی جناب لیاقت بلوچ نے بھی ملاقات کی مختلف قومی امور پر گفتگو ہوئی 13مئی کو منعقد ہونے والے عوامی اجتماع کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر علامہ فیاض مطہری بھی موجود تھے