وفاقی وزیر مذہبی امور سے طے پایا تھا کہ مجالس وجلوس ایس او پیز کے تحت ہونگے ، علامہ عارف واحدی
مجالس و جلوس ایس او پیز کے مطابق منعقد ہوئے ، انتظامیہ نے ایف آئی آرز کا غلط اندراج کیا، مرکزی رہنما شیعہ علماءکونسل
عزاداروں کی گرفتاری اور تشدد کی بھر پور مذمت اور مطالبہ ہے کہ ایف آئی آرز ختم کرکے گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔
راولپنڈی/اسلام آباد 5مئی 2021ء( جعفریہ پریس پاکستان)شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عارف حسین واحدی نے یوم علی ؑ کے موقع پرپنجاب بھر میں بالخصوص اسلام آباد اور راولپنڈی میں منعقد کی جانے مجالس و جلوس پر انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آرز کے اندراج اور پولیس کی جانب سے چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے بانیان مجالس و جلوس و ماتمی سالار کی گرفتاری پر شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور میں شیعہ علماءکرام کے ساتھ میٹنگ میں یہ طے پایا تھا کہ امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس و جلوس کا انعقاد ایس او پیز کے مطابق ہوگا۔ اور ملک بھر میں مجالس و جلوس ایس او پیز کے مطابق منعقد ہوئے مگر انتظامیہ نے ایف آئی آرز کا غلط اندراج کیا ہم بانیان و عزاداروں کی گرفتاری اور تشدد کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایف آئی آرز ختم کرکے گرفتار افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے بھی یوم علی ؑکے موقع پر اس رویہ کی شدید مذمت کی اور ایف آئی آرز کے خاتمہ اور گرفتار شدگان کی رہائی پر زور دیا ۔