تازه خبریں

مدرسہ امام المنتظر قم المقدسہ کے وفد کی دفتر قائد ملت جعفریہ قم آمد.

مدرسہ امام المنتظر قم المقدسہ کے وفد کی دفتر قائد ملت جعفریہ قم آمد.
قم المقدسہ : (نمائندہ خصوصی ) جامعتہ المنتظر لاہور کی شاخ مدرسہ امام المنتظر قم کے مدیر محترم حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسن نقوی صاحب کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد نے دفتر نمایندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ میں نمایندہ قائد و اراکین دفتر سے ملاقات کی.وفد میں حجت الاسلام والمسلمین حیدر علی مہدوی صاحب ،،حجت الاسلام والمسلمین امان اللہ جعفری صاحب ، حجت الاسلام والمسلمین طاہر علی جان صاحب ،حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقار علی انصاری صاحب شامل تھے . نمائندہ قائد محترم حجت الاسلام والمسلمین سید اظہر حسین زیدی صاحب ، مسئول دفتر حجت الاسلام والمسلمین سید مسرت اقبال زیدی ، مسؤل شعبئہ زائرین سید ناصر عباس انقلابی ،مسؤل روابط حجت الاسلام والمسلمین سید حسین عسکری نقوی. مسؤل محرم الحرام کمیٹی حجت الاسلام والمسلمین غلام یسین .رکن مشاورتی کمیٹی مولانا مہر غلام عباس سیال ، مسؤل دفتری امور مولانا مہرلیاقت علی سیال نے وفد کا استقبال کیا. نمائندہ قائد محترم اور کابینہ نے وفد کو دفتر میں خوش آمدید کہا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، ملکی و قومی معاملات کے حوالے سے پاکستان بھر میں قائد ملت جعفریہ کے حکم پر ہونے والی تحفظ عزاداری کانفرنسز کے حوالے سے مفصل گفتگو میں باہمی طور پر قیادت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور بزرگ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا. اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام بزرگ علماء کرام اور مدارس دینیہ نے ہمیشہ قومی قیادت کا ہر میدان میں مکمل ساتھ دیا ہمیں مراکز دینیہ کو مزید مستحکم کرنا چاہیے اور امور طلاب میں مکمل باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی. نمائندہ قائد محترم نے وفد کو دفتر کی پالیسی ، فعالیت، اور دفتر کے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی . وفد نے دفتر کی فعالیت کو بہترین انداز میں سراہا اور دفتر کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے اہم مشوروں سے نوازا .آخر میں نمایندہ قائد و اراکین دفتر کی طرف سے معزز مہمانوں کی پر خلوص آمد پرشکریہ ادا کیا گیا.