شیعہ علماءکونسل سرحد کی نگرانی پر مامور پاک فوج کے دستے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، ، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل
افغان حکومت اپنی سرزمین استعمال کرنے والے دہشتگردوں کےخلاف مو ¿ثر کارروائی کرے، شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی
راولپنڈی/اسلام آباد27جولائی 2019ء (جعفریہ پریس )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے شمالی وزیر ستان میں افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں 6جوان شہید جبکہ بلوچستان میں کومبنگ آپریشن کے دوران حملے میں ایک کیپٹن سمیت چار جوانوں کی شہادت پرشدیدغم وغصہ اور لواحقین سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے کہاکہ وزیرستان میںدہشتگردوں کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے حملہ ایک بزدلانہ اقدام ہے۔اورملک میںامن سرحدپار دہشتگردوں کی روک تھام سے ہی ممکن ہے ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے افغان سیکیورٹی فورسز اور حکام پر زور دیا کہ وہ پاکستان کےخلاف اپنی سرزمین کا استعمال روکیں۔ علاوہ ازیںقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ افغان حکومت اپنی سرزمین استعمال کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف مو ¿ثر کارروائی کرے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ دوبارہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔علامہ عارف حسین واحدی کاکہناتھاکہ پاک فوج دھرتی کی حفاظت کے لئے قربانیاں دے رہی ہے اور ہم جانوں کے نذرانے دینے والے شہداءکو سلام پیش کرتے ہیںجس پر ہمیں فخر ہے اور ہم خطہ میں امن کے خواہاں ہیں۔ آخر میں علامہ عارف واحدی نے کہا کہ شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیاں لائق تحسین ہیں،سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے قبائلی علاقوں کی صورت حال بہتر ہوئی دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ بزدلانہ کوشش انشاءاللہ ناکام ہو گی۔