پاکستان کی قطر میں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کی خبروں کی تردید
پاکستان نے قطر میں پاکستانی فوجیوں کی تعیناتی کےحوالے سے غیر ملکی میڈیا میں آنے والی خبروں کی تردید کی ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ۔خبریں بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستان اور خلیج میں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔