تازه خبریں

پاکستانی زائرین کا مسائل کے حل کے لئے تفتان بارڈر پر احتجاج

جعفریہ پریس بلوچستان:پاکستان سے مقامات مقدسہ کی زیات پر جانے والے زائرین کا مسلسل مشکلات کی وجہ سے تفتان بارڈر پر احتجاجی مظاہرہ حکومت پاکستان سے مسائل کے حل کا مطالبہ واضح رہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے حکومت کو مسلسل مشکلات کے خاتمے اور مسائل کے حل کئے جانے پر زور دیا جاتا رہا ہے اور مسلسل یہ سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی و صوبہ بلوچستان کی قیادت متعدد بار حکومتی نمائندوں سے مسائل کے حل کے لئے مذاکرات و گفتگو کرچکی ہے اور قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے یہ بات واضح کی گئی ہے کہ زائرین کسی صورت اس راستے کوترک نہیں کریں گے ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسائل کو حل کرے