تازه خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان شہید امداد حسین کی نمازہ جنازہ علامہ رمضان توقیر کی اقتداء میں ادا

ڈیرہ اسماعیل خان
تھانہ یونیورسٹی کی حدود لنڈا اڈا پردہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان امداد حسین الیکٹریشن کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے پڑھائی ۔نماز جنازہ کے موقع پر علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے اس سانحہ کو ڈیرہ انتظامیہ کی لاپرواہی اور بے حسی قراردیتے ہوا کہا کہ تحصیل پروا کے مومنین کو مخصوص ایجنڈا کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے
۔چند دن پہلے درابن چیک پوسٹ پر حملہ ہوا دو نوجوان پولیس اہلکار شہید ہوئے اور کچھ دیر بعد ٹرمہ سنٹر میں خودکش دھماکہ ہوتا ہے ڈیرہ کے اتنے سنگین حالات میں بھی انتظامیہ خواب غفلت سے بیدار نہیں ہو سکی۔ڈیرہ کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے 
ڈیرہ کے امن کی خاطر عوام نے بہت قربانی دی لیکن افسوس کہ ڈیرہ میں امن کےلئے سنجیدگی سےکام نہیں ہورہا۔