تازه خبریں

کوہاٹ صوبہ خیبر پختونخوا محرم الحرام کا اجتماع چکر کوٹ بالا قومی امام بارگاہ میں علامہ حمید امامی کا خطاب

کوہاٹ (سٹاف روپورٹر) صوبہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا محرم الحرام کا اجتماع چکر کوٹ بالا قومی امام بارگاہ میں سخت سیکورٹی میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اجتماع میں اورکزئی ایجنسی‘ کرم ایجنسی ‘ ضلع ہنگو اور ضلع کوہاٹ کے مختلف دیہاتوں سے تقریباً 28 جلوس برآمد ہوئے اور تقریباً 50 ہزار سے لگ بھگ عزاداروں نے شرکت کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض نذر حسین بنگش نے انجام دیئے کمشنر و ڈپٹی کمشنر‘DIG‘ DPO اور DSP ہیڈ کوارٹر عبدالرشید خان کی نگرانی میں SHO تھانہ استرزئی کیڈٹ ناظر حسین اور مصالحتی کمیٹی چیئرمین ملک منظر حسین نے پولیس فورس اور کیمونٹی رضا کاروں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل سیل کر کے سخت سیکورٹی انتظامات کر رکھے تھے۔ عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل علامہ حمید حسین امامی‘ علامہ علی سرور سرحدی‘ سابق صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین نے کہا کہ حکمران کو چاہیے کہ وہ حضرت امام حسین کی تعلیمات و کردار کو مشعل راہ بنا کر ملت اسلامیہ کی رہنمائی کریں۔ حضرت امام حسین کی بے مثال قربانی سے سبق حاصل کرنا چاہیے جذبہ حسینی سے ہر زمانہ سرشار رہنے میں فخر محسوس کرتا ہے۔ تمام مسائل کا حل جذبہ حسینی میں مضمر ہے۔ حضرت امام حسین نے یزیدی نظریات کو صبر و استقامت سے میدان کربلا میں شکست دے کر دفن کر دیا آخر میں علماء کرام نے ملک کی سالمتی اور سیکورٹی فورسز کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور ضلعی انتظامیہ خاص کر DSP ہیڈ کوارٹر عبدالرشید SHO کیڈٹ ناظر حسین اور مصالحتی کمیٹی چیئرمین ملک منظر حسین کے علاوہ علاقہ ناظمین کونسلران مشران رضاکار تنظیموں کے لیے بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کی۔