تازه خبریں

ایرانی صدر

امريکہ کی جانب سے اپنی پاليسياں مسلط کرنے کا عمل خطرناک ہے,

امريکہ کی جانب سے اپنی پاليسياں مسلط کرنے کا عمل خطرناک ہے,ایرانی صدر

ايران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امريکہ کی جانب سے اپنی پاليسياں ديگر ممالک پر مسلط کرنے کا عمل خطرناک ہے۔
چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں شنگھائی سربراہ اجلاس سے خطاب میں صدر روحانی نے يہ بات ایٹمی معاہدےسے امريکہ کی دستبرداری کے تناظر ميں کہی۔انہوں نے معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد جاری ر کھنے اور امريکی فيصلے کے تناظر ميں اسے بچانے کے ليے سفارتی کوششیں کرنے پر روسی اور چينی قيادت کا شکريہ بھی ادا کيا۔