جعفریہ پریس پشاور () شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے کہا کہ سال نو سے سعودی عرب امریکی ایما پر شیعہ نسل کشی کا آغاز کر رہاہے ۔ جس کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔ ہم سعودی عرب میں باقر النمر کے عدالتی قتل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔شیخ باقر النمر نے ساری زندگی اتحاد وحدت کی ترویج میں گزاری ۔فقط جمہوری اور معاشرتی آزادی کیلیے آواز اٹھانے پر عدالتی قتل سراسر نا انصافی ہے ۔مسلط شدہ حکمران کتنے ظلم و ستم کے ذریعے حق کی آواز کو دباتے رہیں گے ۔ہم پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں سعودیہ حکومت شیعہ دشمنی کو ختم کرتے ہوئے سعودی شیعہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے ۔ اور انہیں اپنے شہری حقوق فراہم کرے ۔اور پاکستان کو چاہیے کے اغیار کی ایماء پر بننے والے 34کے اتحاد میں شامل نہ ہو۔اس سے پہلے پاکستان کی سر زمین دہشت گردی کیلیے بہت استعمال ہو چکی ہے ۔