آزاد کشمیر الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لیںگے، کارکنان تیاری کریں ، سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل آزاد کشمیر انتخابات میں قائد ملت جعفریہ کی ہدایات کی روشنی میں حکمت عملی مرتب کی جائےگی، علامہ عارف واحدی کی وفود سے گفتگو اسلام آباد 13 اپریل 2016ء( )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیںگے، کارکنان تیاری کریں، ہم خیال جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں رابطے میں ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتیں بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کو جلد ا زجلد مکمل کریں تاکہ عوام کی مشکلات حل ہوسکیںان خیالات کا اظہار انہو ں نے دفتر میں آزاد کشمیر وگلگت بلتستان سے آئے ہوئے عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران کیا ۔ علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھاکہ ماضی کی طرح اب بھی آزاد کشمیر کے آنیوالے انتخابات میں بھرپور حصہ لیںگے اور اس حوالے سے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ گلگت بلتستان میں انتخابات کے بعد اب آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی بھرپور تیاری کے ساتھ سیاسی میدان میں اتریں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے بھی ملاقات کی ہے اور ان سے رہنمائی لی ہے ، انہی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جلد اس معاملے پر ایک مشاورتی اجلاس بھی بلایا جائےگا اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائےگی ۔ اس موقع پر انہوںنے آزاد خطہ کے عمائدین پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں جاکر بھرپور کمپین کریں اور انتخابات کی تیاری کریں ۔ علامہ عارف واحدی کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں کے باعث خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور وادی نیلم کے متاثرہ علاقوں میں اب بھی عوام کو مشکلات درپیش ہیں، اس حوالے سے وفاقی و صوبائی حکومتو ں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی مشکلات کے پیش نظر بحالی کے کاموں میں مزید تیزی لائیںتاکہ ان کی یہ مشکلات دورہوسکیں ۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات