جعفریہ پریس – نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ٹنڈو آدم میں شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنما شہید قیصر حسین چغتائی کی پہلی برسی میں خطاب کے دوران شہید کی سماجی، مذہبی اور تنظیمی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی عظیم خدمات ہیں جنہیں یاد رکھا جائے گا – قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان کے حالات پر ہماری گہری نظر ہے مت گھبراؤ ، مت پریشان اور مت مایوس ہو، ہم نے ایوانوں میں شیعیت کا تحفظ کیا ہے اور تمام سازشوں کو روند ڈالا ہے اب ایوانوں میں کوئی سازش نہیں ہوسکتی – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق اس وقت عوام کا جوش وخروش دیدنی تھا اور پورا پنڈال لبیک یا حسین لبیک یا قائد کے نعرؤں سے گونج اٹھا جب قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ اب میدانوں کی باری ہے خود کو آمادہ وتیار رکھواب اگرکوئی بھی سازش ہوئی تو فوری رد عمل ہوگا- حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ لوگ شریعت کی باتوں سے گھبرا رہے ہیں میں کہتا ہوں مت گھبراؤ- انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں میں بیٹھ کر نعرے لگوانا آسان ہے لیکن میں نے شریعت کی باتیں کرنے والوں کے بیچ میں تقریر کر کے بولا تھا اور میں نے بتادیا تھا مذہبی جماتوں کے جلسوں میں تقریر کر کے کہ شریعت کے سب سے بڑے حامی ہم ہیں مگر اس شریعت کے جس کی حمایت اہلبیت کرتے ہیں وہ شریعت جس کے لیے حسین ابن علی ع نے اپنی جان کی قربانی دی-اس موقع پر مقامی علماء کرام وشیعہ علماء کونسل سندھ کے دیگر رہنماؤں سمیت علامہ سید ناظر عباس تقوی نے بھی خطاب کیا-
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد