اردن میں اسرائیلی سفارتخانے پر حملہ
اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب حملے میں دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے ۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونیوالوں کی شہریت کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کا تعلق اردن سے ہے جبکہ شدید زخمی اسرائیلی ہے ۔۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور سفارتخانے کے ارد گرد کے علاقے کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ۔ اطلاعات ہیں کہ اسرائیل نے اپنے سفارتی عملے کو وہاں سے منتقل کر دیا ہے ۔