استنبول : ترک پارلیمنٹ کی ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری
ترکی کی پارلیمنٹ نے ملک میں ایمرجنسی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ ترکی میں گزشتہ سال پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔ ناکام بغاوت میں معاونت پر ترکی میں چالیس ہزا ر سے زا ئد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ا و ر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایک لاکھ سے زا ئد افراد کو نوکریوں سے فا رغ کر دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران نا ئب ترک وزیر اعظم نعمان کرتلمس نے کہا کہ ترکی اب بھی ہنگا می حالت میں ہے ا و ر ہمیں اس صورتحال سے نکلنا ہے۔ دوسری جانب ترک پولیس نے استنبول کے رائنا نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی ہے۔ پولیس نےحملہ آور کی تلاش کے عمل میں تیزی لاتے ہوئے چھاپے مار کر دو غیر ملکیوں سمیت بارہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق دہشت گرد حملے کے مفرور ملزم نے ممکنہ طور پر شام میں تربیت حاصل کی تھی۔ ایک ترک اخبار نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نائٹ کلب میں حملہ کرنے والے دہشت گرد نے حملے کے دوران چھ مرتبہ اپنا اسلحہ لوڈ کیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ استنبول حملے کی ذمہ داری اگرچہ داعش نے قبول کی ہے تاہم حملہ آور اُزبک، قرغز یا مشرقی چین کا شہری ہو سکتا ہے اور اس کی عمر پچیس برس ہے۔