شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کا اجلاس ڈویژنل صدرعلامہ کرم الدین واعظی کی زیر صدارت کراچی میں قائد محترم کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، اجلاس میں سانحہ سہون شریف کے شہداء کی مرکزی مجلس چہلم، یوم خواتین اور مردم شماری کے حوالے سے گفتگو کی گئی، اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری برادر حسنین مہدی اور صوبائی قائم مقام صدر علامہ محمد علی جروار صاحب نے خصوصی شرکت کی،اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے برادرن نے اجلاس میں شرکت کی.