کراچی جعفریہ پریس پاکستان :
1 جنوری 2022 : اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے اسلامی تحریک پاکستان نگر کے اعلی سطحی وفد کی کراچی میں ملاقات،تنظیمی وسیاسی صورتحال پر مفصل گفتگو ہوئی،وفد میں سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد علی قائد نے علامہ شبیر حسن میثمی کو مرکزی سیکرٹری جنرل نامزد ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ملاقات میں مرکزی نائب صدر حسنین مہدی،مولانا منظور حسین،علامہ کامران عابدی مولانا محمد حسین الحسینی سمیت دیگر افراد شریک تھے



