تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان کے 11 حلقوں کے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے اعلان کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد کیا جائے گا ، علامہ عارف حسین واحدی

جعفریہ پریس- اسلامی تحریک ہاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و چئیرمین پارلیمانی بورڈ علامہ عارف حسین واحدی ، ممبر مرکزی سیاسی سیل وچیئرمین منشور کمیٹی علامہ شبیر حسن میثمی نے صوبائی صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان علامہ سید محمد عباس رضوی ، صوبائی سینئر نائب صدر علامہ شیخ مرزا علی ، صوبائی نائب صدر جناب دیدار علی ، ڈویژنل صدر اسلامی تحریک بلتستان علامہ شیخ فداحسن عبادی ، ڈویژنل صدر اسلامی تحریک گلگت علامہ شیخ سجاد حسین قاسمی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کلب گلگت میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان پورے ملک  خصوصاٰ گلگت بلتستان کی بہت بڑی قوت ہے ہم الیکشن میں بھر پور طاقت کے ساتھ جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان کی بڑی پارٹیوں سے سیاسی اتحاد کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں اور فیصلہ خطے کے عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائیگا ۔

اسلامی تحریک ہاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و چئیرمین پارلیمانی بورڈ علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ:
1۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان سے محرومیت دور کرنے ، آئینی حقوق دلوانے کے حوالے سے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔
2۔ گلگت بلتستان کو آئینی صوبے کے حوالے سے اسلامی تحریک پاکستان نے سب سے پہلے آواز بلند کی اورہمارا منشو ر بھی گلگت بلتستان کوپانچواں صوبہ بنوانا ہے ۔
3۔ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز سے جاری ہے جو امیدواروں کے نام فائنل کرنے تک جاری رہے گا اور بہت جلد امیدواروں کیساتھ پارٹی منشور کا بھی علان کیا جائیگا ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی دانشمندانہ قیادت میں ہم الیکشن جیت کر علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھو لیں گے ۔
4۔ اسلامی تحریک پاکستان 11حلقوں میں امیداور کھڑے کر رہی ہے جب کہ 4حلقے مزید زیر غور ہیں ۔
5۔ قومی پلیٹ فارم اسلامی تحریک پاکستان نے ملک سے فرقہ واریت کے خاتمہ ، اتحاد و اتفاق کی فضا ء قائم  کرنے اور ملی یکجہتی کونسل جیسے پلیٹ فارم کو بنوانے میں اہم کردار ادا کیا-