• علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
  • محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
  • علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
  • علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
  • علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
  • سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
  • علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
  • پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد

تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے سیاسی سیل کا دورہ نگرل، انجمن حیدریہ نگرل کا اسلامی تحریک پاکستان پرمکمل اعتماد کا اظہار

 جعفریہ پریس- اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیاسی سیل کے رکن علامہ شبیر حسن میثمی نے اپنے وفد کے ہمراہ  نگرل کا خصوصی دورہ کیا- نگرل دورہ میں علامہ سید محمد عباس رضوی ،علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ جعفر سبحانی ودیگر علماء کرام علامہ شبیر حسن میثمی  کے ہمراہ تھے ۔ جہاں پرعمائدین نگرل نے آغا سید ابرار حسین الموسوی کی سربراہی میں وفد کا پرتپاک استقبال کیا ۔ مہمان وفد سے انجمن حیدریہ نگرل کے صدرنے اپنی کابینہ کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی ۔ ملاقات میں مختلف امور پر غور و خوص کیا گیا ۔  اس موقع پرعمائدین نگرل نے نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی اور اسلامی تحریک پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔