تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کا کے پی بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان

اسلامی تحریک پاکستان کا کے پی بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان

اسلامی تحریک پاکستان کا کے پی بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہنے کا اعلان
عوام ملت کے بہترین مفاد میں اُمیدواروں کا انتخاب اوراپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں، زاہد علی آخونزادہ مرکزی سیکرٹری اطلاعا ت
سیاسی جماعتوں کے اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماو¿ں سے رابطوں کے بعد تفصیلی صلاح و مشورہ اور غور و خوص کے بعد فیصلہ کیا گیا

روالپنڈی/اسلام آباد 9 دسمبر 2021 ء ( جعفریہ پریس پاکستان)اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے صوبہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اسلامی تحریک پاکستان کے غیر جانبدار رہنے کا اعلان کرتے ہوئے تنظیمی احباب اور عوام کو متوجہ کیا ہے کہ وہ ملت کی بہتر مفاد میں اپنے اپنے حلقوں میں ووٹ کاسٹ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس امر کا اعلان صوبہ بھر سے سیاسی جماعتوں کے اسلامی تحریک پاکستان کے رہنماو¿ں سے رابطوں کے بعد تفصیلی صلاح و مشورہ اور غور و خوص کے بعد کیا گیا ہے۔ زاہد علی آخونزادہ نے کہا اسلامی تحریک پاکستان عوام سے امید رکھتی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں ملت کے بہترین مفاد میں اُمیدواروں کا انتخاب اور اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کریں گے۔