تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کے پارلیمانی لیڈر برائے گلگت بلتستان محمد علی شیخ کے انتقال پرتعزیت پیش کرتے ہیں علامہ شبیر میثمی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور مجمع اہلبیت پاکستان کے جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر قانون ساز اسمبلی محمد علی شیخ کی وفات پراپنے تعزیتی بیان میں فرمایا  انا للہ و انا الیہ راجعون قائد ملت جعفریہ کے دست راست   تنظیم کےمخلص کارکن  اور مومنین کے لئے ہر وقت مصروف  رہے والی خاموش مزاج شخصیت آج ہمیشہ کے لئے  خاموش ہوگئی  اس عظیم صدمے پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کو اور پوری قوم بالخصوص اہل نگر  کو تعزیت عرض ہے اللہ مرحوم کی مغفرت کرے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے