• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان کے چئیرمین پارلیمانی بورڈ علامہ عارف حسین واحدی اورچئیرمین منشورکمیٹی علامہ شبیرحسن میثمی نے صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ آغا سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات کی

جعفریہ پریس – اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و چئیرمین پارلیمانی بورڈ علامہ عارف حسین واحدی اور ممبر مرکزی سیاسی سیل و چئیرمین منشور کمیٹی علامہ شبیر حسن میثمی گلگت پہنچ گئے ۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کے گلگت پہنچنے پر صوبائی آفس پونیال روڈ میں علما کرام ، تنظیمی احباب اور کارکنان نے مرکزی قائدین کا شانداراستقبال کیا ۔ جس کے بعد صوبائی آفس میں علما کرام ، تنظیمی احباب اور کارکنان سے علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ شبیرحسن میثمی نے خطاب کیا -بعد ازآں علامہ عارف حسین واحدی اور علامہ شبیر حسن میثمی نے دیگر علما کرام اور تنظیمی احباب کے ہمراہ شہید سید ضیا الدین رضوی  کی مزار اقدس پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی –
جعفریہ پریس ذرائع کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و چئیرمین پارلیمانی بورڈ علامہ عارف حسین واحدی اور ممبر مرکزی سیاسی سیل و چئیرمین منشور کمیٹی علامہ شبیر حسن میثمی نے صوبائی سینئر نائب صدر اسلامی تحریک گلگت بلتستان علامہ شیخ مرزا علی ، صوبائی نائب صدر دیدار علی ، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد علی شیخ ، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید حسن شاہ کاظمی ، ڈویژنل صدر شیخ سجاد حسین قاسمی ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین ، ضلعی آگنائزرسید قائم علی شاہ کاظمی اور دیگر تنظیمی اراکین کے ہمراہ امام جمعہ و جماعت حجت الاسلام والمسلمین آغا سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات کی ملاقات میں علاقائی مسائل اورگلگت بلتستان الیکشن پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔