• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کی ایک بڑی سیاسی قوت ہے، قائد ملّت جعفریہ کی قیادت و رہبری میں ماضی کی طرح اس دفعہ بھی ہم انتخابات میں کامیاب ہونگے، علامہ عارف واحدی

جعفریہ پریس – اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و مرکزی سیاسی سیل کے نائب و پارلیمانی بورڈ کے سربراہ علامہ عارف حسین واحدی اور رکن مرکزی سیاسی سیل و منشور کمیٹی برائے انتخابات گلگت  بلتستان کے سربراہ ڈاکٹرعلامہ شبیر حسن میثمی پر مشتمل دو رکنی وفد گلگت  بلتستان کے انتخابات کے سلسلہ میں گلگت پہنچ گئے ، علما ء کرام ، سینئرز ، تنظیمی کارکنان نے استقبال کیا ۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان قومی پلیٹ فارم ہے اورخطہ کی عوام کا قومی جماعت سے منسلک رہنا اس بات کی دلیل ہے کہ گلگت  بلتستان کی عوام اپنے ہر دلعزیز قائد ملت جعفریہ پاکستان اور قومی پلیٹ فارم سے عشق کرتی ہے۔ ہم الیکشن میں بھر پور طاقت کے ساتھ جارہے ہیں اور جیت کر اس خطے کو آئینی حقوق دلوانا ، پانچواں صوبہ بنوانا ، عوام کی محرومیت کو دور کرنا اور علاقے کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہمارا مشن و منشور رہیگا۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان خطہ کی آئینی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور اُس وقت تک لڑتی رہے گی جب تک گلگت  بلتستان کو اُن کے آئینی حقوق نہ مل جائیں۔ ۔قائد ملّت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت و رہبری میں ماضی کی طرح اس دفعہ بھی ہم انتخابات میں کامیاب ہونگے۔ ہماری جماعت اس خطہ کی بڑی جماعت ہے ،اس وقت تمام بڑی سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں لیکن کسی بھی جماعت سے ابھی الائنس کا فیصلہ نہیں کیا۔ اگر الائنس ہوا تو وہ ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی مفاد کے ساتھ ساتھ علاقائی، عوامی اور خطہ کے مفاد پر ہوگا ۔اس سلسلے میں  آج سے ہمارے سیاسی سیل و پارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع ہو رہا ہے اور یہ امیدواروں کو فائنل کرنے تک جاری رہے گا  اور تمام فیصلے جلد اور میرٹ پر ہونگے ۔