تازه خبریں

اسلام آباد : بین المذاہب کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری کی شرکت

اسلام آباد:قومی علما مشائخ کونسل پاکستان کی کور کمیٹی کا اھم اجلاس وفاقی وزارت مذھبی امور و بین المذاھب ھماھنگی میں وفاقی وزیر مذھبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت منعقد ھواجس میں وفاقی وزیر مذھبی امورکے علاوہ وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم،وفاقی سیکریٹری،ڈی جی وزارت،علامہ عارف حسین واحدی،قاری محمد حنیف جالندھری،مولانا غلام محمد سیالوی،قاری یاسین ظفر،مولانا عبدالمالک قاری محبوب الرحمان اور دیگر ذمہ داران شریک ھوئے۔جس میں کور کمیٹی کے ٹی او آرز طے کئے گئے ،ختم نبوت کے مسئلہ پر ترمیمی بل میں غلطی کے فوری ازالہ پر اطمینان کا اظھار کیا گیا مگر یہ مطالبہ کیا گیا کہ راجہ ظفر الحق کی سربراھی میں قائم کمیٹی جلد فیصلہ کرے اس غلطی کے ذمہ دار کا تعین کر کے موثرکاروائی کی جائے،یہ کمیٹی تمام مسالک کے علمائ کرام سے بھر پور رابطے میں رھے گی کسی بھی اچانک سانحے پر ایمرجنسی میٹنگ بلا کر فرقہ واریت اور انتشار پر قابو پا کر معاملے کو سلجھانے کی کوشش کیجائے گی اور کونسل کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی،اس کے علاوہ اھم امور پر مشاورت ھوئی۔